‏’پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا‘‏

طالبان نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کےخلاف ‏اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

اے آر وائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‏پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے،ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں بھارت سمیت کسی ملک کوداخلی ‏پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے داعش ختم ہوچکی ہےاس کا وجود اب افغانستان ‏میں نہیں رہا مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے کسی تنظیم نے ‏افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی توروکیں گے۔
‏
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سویت دور سے پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا پاکستان ‏افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا طالبان کاکابل فتح کرنےمیں پاکستان کاکوئی کردار نہیں ‏کابل اپنےزور بازو سےفتح کیا،پاکستان کا کوئی کردارنہیں پاکستان سےتعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے ‏پر نہیں حقائق پرہوگی پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کےخواہشمندہیں۔

‏
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین رہائش پذیرہیں ‏پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ میں آسانیاں پیداکریں گے پاکستان سےکاروبارکرنےوالوں کوسہولتیں فراہم ‏کریں گے پاکستان نےتورخم سرحد پر پاسپورٹ اورویزہ لازمی قراردیاہے پاسپورٹ اورویزہ لازمی قرار ‏دینے کی وجہ سےافغان شہریوں کو مشکلات ہیں پاکستان چمن اورتورخم سرحدپرپاکستان آسانیاں ‏پیدا کرے، ہم بھی کریں گے سرحدپرآسانیاں دونوں ممالک کے امن اورمعیشت کےمفادمیں ہے ٹیکس ‏میں مزیدکمی کریں گےتاکہ تجارت کوفروغ ملے۔

امریکی انخلا سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سازی امریکی انخلاسےپہلےہی مکمل ‏کرلی جائےگی امریکی انخلاکی تاریخ 31اگست سےآگےنہیں بڑھائی جائےگی امریکا کو چاہئے اپنا ‏انخلا 31 اگست کے وعدے کے مطابق کرے ہماراتجربہ اورقوت پہلےسےزیادہ ہوگئی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ افغانستان میں ہمارےحمایتی پہلےسےزیادہ مضبوط ہیں کابل میں تمام ‏سفارتخانےکھلےہیں اور اپناکام کر رہے ہیں دنیاسےاصولوں کی بنیاد پر رابطے بڑھانا چاہتےہیں یہ ‏مناسب نہیں ہوگاعالمی دنیاہمیں تسلیم نہ کرے عالمی دنیاافغان عوام کی خواہش کی قدرکر ہمیں ‏بڑی تعداد میں اٖفغانوں کی حمایت حاصل ہے۔

The post ‏’پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا‘‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DlA4XI

Post a Comment

0 Comments