سی اے اے کی اراضی کی مبینہ منتقلی کا معاملہ، اہم پیشرفت

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو ایکڑ سے زائد ملکیتی اراضی کی مبینہ منتقلی کے معاملے پر ایف آئی اے نے 12 افسران کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو ایکڑ سے زائد اراضی کی مبینہ منتقلی کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے نے سی اے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیت 12 افسران کو انکوائری کےلیے طلب کیا ہے۔

سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے افسران کو 7 سے 9 ستمبر کے درمیان مختلف اوقات میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ایکڑ سے زائد اراضی کی سندھ حکومت کو مبینہ منتقلی کا معاملہ 2001 سے متعلق ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے جن افسران کو طلب کیا ہے ان میں سے چند ریٹائر اور کچھ سی اے اے میں سینئر پوزیشنز پر فائز ہیں، جن کا تعلق ماضی اور حالیہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، کمرشل، ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر شعبوں سے ہے۔

The post سی اے اے کی اراضی کی مبینہ منتقلی کا معاملہ، اہم پیشرفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3toYMSb

Post a Comment

0 Comments