پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ 3 نومبر تک مؤخر

کراچی: اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں عدالت نے فیصلہ مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف سماجی رہنما پروین رحمان کے قتل کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ آج مؤخر کر دیا۔

اس مقدمے کا فیصلہ اب اگلے ماہ 3 نومبر کو سنایا جائے گا، پروین رحمان قتل کیس میں پانچ ملزمان رحیم سواتی، عمران سواتی، احمد خان، امجد حسین ، ارو ایاز سواتی گرفتار ہیں۔

اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 6 نومبر 2018 کو اس کیس کو 2 ماہ میں نمٹانے کا حکم بھی جاری کیا تھا، لیکن اس کیس کا فیصلہ آج تک نہیں ہو سکا ہے، آج بھی اس کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مقتول سماجی رہنما پروین رحمان کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا تھا کہ پروین رحمان کو قتل کر دیا گیا اور کیس اب تک چل رہا ہے، وکلا کو بھی معاشرے میں اچھے لوگوں کا احساس ہونا چاہیے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ملک میں اب پروین رحمان جیسی شخصیات کم ہی ملتی ہیں۔

یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں بنارس پل پر عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

ان کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم رحیم سواتی کو مئی 2016 میں خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور اس کے ریکارڈ پر قبضہ گیری اور بھتہ خوری جیسے جرائم بھی موجود تھے۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروین رحمان زمینوں پر قبضے سے متعلق اس کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔ 2017 میں پولیس نے امجد نامی ایک اور ملزم کو طویل عرصے تک ریکی کی اَن تھک محنت کے نتیجے میں گرفتار کیا، پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم کے لیے تین سال تک ریکی کی گئی تھی۔

The post پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ 3 نومبر تک مؤخر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jHeKni

Post a Comment

0 Comments