
لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں مقدمے کی کاپی نہ ملنے پر وکیل نے ہنگامہ آرائی شروع کردی، واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔
ملک میں وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ہائی کورٹ کی کاپی برانچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وکیل ماجد جہانگیر نے مقدمے کی کاپی نہ ملنے پر کاپی برانچ کو میدان جنگ بنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکیل ماجد کاپی ملنے میں تاخیر پر آپے سے باہر ہوگیا اور دفتر کے ڈنڈے سے کاپی برانچ آفس کے شیشے توڑ دئیے۔
نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا ہے۔
The post مقدمے کی کاپی ملنے میں تاخیر پر وکیل کا حملہ، دفتر میں توڑ پھوڑ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ms2sjd

0 Comments