
گوجرہ: سفاک ملزمان نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ملزمان نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے بلایا اور گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان متاثرہ لڑکی کوزیادتی کےبعدفیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروالیاگیا،ڈی این اے کروایاجارہاہے۔
حکام نے بتایا متاثرہ لڑکی کوایک ملزمہ نے 3ساتھیوں کے ساتھ انٹرویوکیلئےبلایا، گاڑی میں سوارکراکےگن پوائنٹ پراجتماعی زیادتی کی گئی، فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجارہےہیں۔
آئی جی پنجاب نے گوجرہ میں گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کردی۔
The post نوکری کا جھانسہ دے کر گن پوائنٹ پر لڑکی سے کار میں اجتماعی زیادتی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DGoNQO

0 Comments