کراچی پیٹرول پمپ دھماکا: تحقیقاتی اداروں نے دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا

کراچی :‌ تحقیقاتی اداروں نے نارتھ ناظم آباد میں پیٹرول پمپ پر دھماکے میں دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا اور کہا ممکنہ طور پر یہ گیس پریشر کا دھماکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہ کیا جا سکا ، سوئی گیس کمپنی کی پیٹرولنگ ٹیم نے دھماکے کی جگہ کادورہ کیا۔

ٹیم نے انکشاف کیا کہ ایک ماہ سے عدم ادائیگی کے باعث گیس بند تھی ، پمپ پر صرف پٹرول فروخت کیا جارہا تھا۔

اوگراکی ٹیم نے بھیی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر ٹیم نے کہا کہ لگتا ہے کہ پمپ انتظامیہ کی غفلت ہے، پمپ کا کمپریسر روم مینٹیننس پر تھا، کمپریسر روم میں سلینڈر کھلے رکھے گئے تھے۔

ٹیم اوگرا کا کہنا تھا کہ گیس جنریٹرروم میں گئی جہاں شارٹ سرکٹ کےبعددھماکہ ہوا، کمرپریسرروم میں رکھےگئےسلنڈرزمیں گیس موجود تھی۔

دوسری جانب ناظم آباد پٹرول پمپ دھماکے پر بی ڈی ایس نے رپورٹ تیارکرلی ہے ، جس میں کہا ہے کہ پمپ کاالیکٹرک روم مکمل پیک تھااس میں پرانااےسی موجودتھا ، کمرےمیں گیس اخراج کیلئےکوئی کھڑکی موجودنہیں تھی، گیس پریشرسےالیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ ہواجس سے دھماکا ہوا۔

جائےوقوع سےسلنڈرپھٹنے سمیت بال بیرنگ یادستی بم کے شواہدنہیں ملے، الیکٹریکل روم مکمل بندتھا،جس میں ممکنہ طورپرگیس پریشر بنا، الیکٹریکل روم کااگلاگیٹ شیشے کا تھا، جوٹکڑوں کی شکل میں پھیلا۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیٹرول پمپ پر دھماکا ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں 4 جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔

The post کراچی پیٹرول پمپ دھماکا: تحقیقاتی اداروں نے دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZM9APT

Post a Comment

0 Comments