
شارجہ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈکےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنانا چاہتے ہیں ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ٹیم کےمومنٹم کو برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینےکی کوشش کریں گے آج کے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو سے پاکستان نے چار میچ جیت کر پہلی ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، آج پاکستان اسکاٹ لینڈ سے آخری گروپ میچ کھیل رہا ہے
گرین شرٹس چار میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں سرفہرست ہے، بھارت دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیٹ سے باہر کھلے میدان میں بھی فل ٹاس گیندوں پر بڑے اسٹروکس کھیلنے کی مشق کرائی گئی، پیسرز شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف برق رفتار گیندوں سے بیٹسمینوں کیلیے پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
The post پاکستان نے ٹاس جیت لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3H9ceAi

0 Comments