شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا

لاہور کے علاقے گلبرگ میں شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا جو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں گورومانگٹ روڈ کے قریب یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹوی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں اور ملزمان نے بچی کو چلتی موٹر سائیکل سے گلی کے کونے میں پھینک دیا، نومولود بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق بچی چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PibVwpq

Post a Comment

0 Comments