امریکا کا پاکستان میں میڈیا اداروں پر پابندیوں پر اظہار تشویش

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں میڈیا اداروں پر پابندیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم اے آر وائی نیوز پر حالیہ پابندیوں کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان کے ساتھ میڈیا کی آزادی کا معاملہ ہر سطح پر مسلسل اٹھایا جاتا ہے۔

انھوں نے بریفنگ میں کہا کہ میڈیا پر پابندیاں احتساب کے عمل کو متاثر کرتی ہیں، صحافیوں پر حملے آزادی اظہار کے حق کو نقصان پہنچاتے ہیں، آزاد صحافت جمہوری معاشرے کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے پرزوں کی فروخت سے کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا ہے، طیاروں کی مرمت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی، انھوں نے کہا پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، امریکا پاکستانی حکام کی مدد سے امدادی کام جاری رکھے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lBYyj9D

Post a Comment

0 Comments