کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس میں عبدالوسیم اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی کنوینئر بنا دیا گیا، جب کہ کامران ٹیسوری بھی ڈپٹی کنوینئر کے عہدے پر بحال ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم کیو ایم کی دعوت پر متعدد ذمہ داران اور کارکنان پارٹی میں دوبارہ شامل ہو گئے۔
سابق ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری اور سابق ٹاؤن انچارج شہزاد درجنوں ساتھیوں کے ساتھ پارٹی میں دوبارہ شامل ہو گئے۔
اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے اہم فیصلے بھی کیے، کامران ٹیسوری کو پارٹی میں شامل ہوتے ہی ڈپٹی کنوینئر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا، ایم کیو ایم میں مزید دو ڈپٹی کنوینئرز بھی بنا دیے گئے، عبدالوسیم اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی کنونیئر کا عہدہ دے دیا گیا۔
کراچی دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادی بن چکا ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، 5 اراکین رؤف صدیقی، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، اور صادق افتخار کی منظوری دی گئی۔
اراکین رابطہ کمیٹی کی متفقہ تائید سے کنوینئر خالد مقبول نے فیصلوں کی توثیق کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا تھا کہ میں ایم کیو ایم کے ان کارکنوں کو، جو گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور جو دوسری جماعت میں چلے گئے ہیں، سے کہوں گا کہ آئیں اور نئی تازہ جدوجہد کا آغاز کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/i9Masn8

0 Comments