لکی مروت: خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ کر کے 4 پولیس اہل کاروں کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے تھانہ برگئی پر دستی بموں اور راکٹ لانچرز سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 4 پولیس اہل کار شہید اور 4 بری طرح زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق اہل کار دہشت گردوں کے حملہ کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے، حملہ ہوتے ہی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس جوان شہید ہوئے۔
حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zeoJMfp

0 Comments