ہم تیار ہیں، آپ فیصلہ کریں، فوری عمل ہوگا، مونس الہٰی کی ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی

لاہور : ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ کہا کہ ہم تیار ہیں، آپ فیصلہ کریں، فوری عمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ق لیگ کے رہنمامونس الٰہی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے  سینئرقیادت کے اجلاس سے متعلق مونس الٰہی کوآگاہ کیا۔

ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان نے ہونے والے  اجلاس میں فیصلوں پر مونس الٰہی کو اعتماد میں لیا، اور بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کااعلان چند روز میں کردیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے رہنمامونس الٰہی نےعمران خان کے فیصلےکی توثیق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہم نے آپ کو اختیار سونپ دیا جو بھی فیصلہ کریں گے ، فوری عمل ہوگا۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سترہ دسمبر لبرٹی چوک پر ایک بڑے جلسے میں پنجاب اور کےپی کی اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دوں گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CgmTLOp

Post a Comment

0 Comments