خدیجہ شاہ پولیس حراست میں ہے، شناخت پریڈ کی جا رہی ہے: محسن نقوی

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین سے بد سلوکی کو پروپیگنڈا قرار دے دیا، انھوں نے خدیجہ شاہ سے متعلق بتایا کہ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، اور ان کی شناخت پریڈ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد انڈر پاس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ خدیجہ شاہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، ان کی شناخت پریڈ کا عمل کیا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث چاہے کتنا بھی اثر و رسوخ رکھتا ہو نہیں چھوٹے گا، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ملزمان کا مکمل ٹرائل ہوگا۔

انھوں نے کہا خواتین سے ناروا سلوک کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس پر حملے میں جو بھی ملوث ہوا سزا ملے گی، انھیں معاف نہیں کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qrH5Wld

Post a Comment

0 Comments