لاہور کے چلڈرن اسپتال میں نوزائیدہ بچی پراسرار طور پر جھلس گئی

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں پانچ دن کی بچی پراسرار طور پر جھلس گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال میں میں نوزائیدہ بچی کے جھلسنے پر ڈی ایم ایس چلڈرن اسپتال میں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بچی کے اچانک جھلس جانے پر لواحقین شدید پریشان ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جھلسنے والے بچی کی حالت تشویشناک ہے، نومولود بچی یرقان کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھی۔

والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں مزید حقائق تحقیقات کے بعد ہی بتائے جاسکتے ہیں۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/41JnmDr

Post a Comment

0 Comments