ایم کیو ایم لندن بانی کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں حکومت کی دوٹوک وضاحت

اسلام آباد: حکومت نے وضاحت کی ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور بانی ایم کیو ایم کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت، ریاست کا ایم کیو ایم لندن، بانی ایم کیو ایم پر پابندی کا فیصلہ اٹل ہے، ملک دشمن عناصر کے خلاف ریاستی پالیسی میں رتی برابر لچک کی کوئی گنجائش نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی اور ایم کیو ایم لندن کے لیے نرمی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست اور حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dO5ulbB

Post a Comment

0 Comments