قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپر اسٹار محمد عامر نے کہا کہ ہمیں درمیانی اوورز میں وکٹیں لینے شدید ضرورت ہوتی ہے، اسامہ میر اس قسم کا بولر ہے جو فارم میں ہے اور وکٹیں حاصل کررہا ہے، جبکہ وہ بیٹنگ بھی کرسکتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں اس بارے کچھ نہیں کہوں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے، لیکن میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے پر زور دیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ باڈی لینگویج کے لحاظ سے اسامہ میر بہت بہتر ہے، اسامہ میر کی بولنگ میں بڑا فرق آیا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا تھا کہ شاداب پہلے رنز بنا لیتا تھا لیکن اب وہ ڈیلیور نہیں کر پا رہا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ ہفتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاک بھارت کرکٹ شائقین میں میچ کو لے کربہت زیادہ جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nBuFoar

0 Comments